پاک انگلینڈ آخری میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

پانچویں ایک روزہ میچ میں پاکستانی ٹیم میں 2 اور انگلینڈ کی ٹیم میں3تبدیلیاں کی گئیں

اتوار 4 ستمبر 2016 17:26

کارڈف(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 ستمبر - 2016ء) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں پاکستان نے ٹس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، آخری ایک روزہ میچ میں پاکستانی ٹیم میں 2 اور انگلینڈ کی ٹیم میں3تبدیلیاں کی گئیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پانچویں اور آخری ایک روزہ میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ، پاکستان نے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی سمیع اسلم اور محمد عرفان کی جگہ شعیب ملک اور محمد عامرکو ٹیم میں شامل کیا گیا ، جبکہ انگلینڈ نے معین علی، عادل رشید اورلیام پلنکٹ کی جگہ لیام ڈاسن، کرکس ووکس اورمارک ووڈ کو آخری ون ڈے میں کھلایا۔

ٹاس کے بعد قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی کا کہنا تھا کہ ون ڈے سیریز ہمارے لیے اچھی نہیں رہی جب کہ سیریز میں فٹنس بھی ہمارے لیے ایشو رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وائٹ واش سے بچنے کے لئے تمام کھلاڑیوں کو 100 فیصد پرفارم کرنا پڑے گا تاہم پوری کوشش ہو گی کہ میچ جیت کر انگلینڈ کو کلین سوئپ نہ کرنے دیں۔

وقت اشاعت : 04/09/2016 - 17:26:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :