کم کلسٹر اور اینڈی راڈک انٹرنیشنل ٹینس ہال آف فیم میں شمولیت کیلئے نامزد

جمعرات 15 ستمبر 2016 13:15

کم کلسٹر اور اینڈی راڈک انٹرنیشنل ٹینس ہال آف فیم میں شمولیت کیلئے نامزد

نیویارک ۔ 15 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 ستمبر۔2016ء) سابق عالمی نمبر ایک بیلجیئم کی سٹار پلیئر کم کلسٹر اور امریکی پلیئر اینڈی راڈک کو آئندہ برس انٹرنیشنل ٹینس ہال آف فیم میں شمولیت کیلئے نامزد کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ہال آف فیم کے صدر سٹین سمتھ نے اپنے بیان میں کہا کہ کلسٹر اور راڈک دنیائے ٹینس کے بہترین پلیئرز تھے اور انہوں نے ٹینس کی تاریخ میں اپنا نام چھوڑا ہے اسلئے میں سمجھتا ہوں کہ دونوں ہال آف فیم میں شامل ہونے کے اہل ہیں۔ ہال آف فیم میں شمولیت کیلئے ووٹنگ رواں برس کے آخر میں ہو گی جبکہ حتمی نامزد ہونے والے کھلاڑیوں کا اعلان آئندہ سال کیا جائے گا۔

وقت اشاعت : 15/09/2016 - 13:15:41