ڈوپنگ کیس، روسی ٹینس کوئین ماریا شراپووا کی قسمت کا فیصلہ اکتوبر کے پہلے ہفتے میں ہو گا

بدھ 21 ستمبر 2016 12:00

ڈوپنگ کیس، روسی ٹینس کوئین ماریا شراپووا کی قسمت کا فیصلہ اکتوبر کے پہلے ہفتے میں ہو گا

ماسکو ۔ 21 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 ستمبر۔2016ء) روس کی گولڈن گرل ماریا شراپووا کی ڈوپنگ کے خلاف اپیل کی سماعت اکتوبر کے پہلے ہفتے میں ہو گی جس میں ان کی قسمت کا فیصلہ ہو گا۔ انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی ٹی ایف) نے رواں برس منعقدہ سال کے پہلے گرینڈسلام ٹینس ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن کے دوران ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر شراپووا پر دو برس کی پابندی عائد کی تھی۔

(جاری ہے)

کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق شراپووا کی اپیل پر فیصلہ آئندہ ماہ کے پہلے ہفتے میں سنایا جائے گا۔ واضح رہے کہ 29 سالہ شراپووا نے میلڈونیم استعمال کرنے کا اعتراف کیا تھا تاہم ان کا کہنا تھا کہ وہ 2006ء سے صحت سے متعلق مسائل کیلئے یہ دوا استعمال کر رہی تھیں اور میں نے کبھی کارکردگی بڑھانے کیلئے ممنوعہ ادویات کا سہارا نہیں لیا۔ یاد رہے کہ میلڈونیم کو یکم جنوری 2016ء کو ممنوعہ ادویات کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔

وقت اشاعت : 21/09/2016 - 12:00:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :