ایشین ویمن ہاکی کپ کیلئے ریلوے کی حنا کنول کپتان مقرر ہو گئیں

بدھ 21 ستمبر 2016 13:16

ایشین ویمن ہاکی کپ کیلئے ریلوے کی حنا کنول کپتان مقرر ہو گئیں

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 ستمبر۔2016ء) بنکاک میں ایشین فیڈریشن کے زیر اہتمام کھیلے جانے والے ایونٹ میں قومی ٹیم یکم اکتوبر تا 9 اکتوبر تک شرکت کرے گی۔ اس سلسلہ میں پی ایچ ایف نے 20 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے جس کی کپتانی کے فرائض ریلوے کی حنا کنول کو سونپے گئے ہیں جو کہ ریلوے کی کسی ویمن کھلاڑی نے تیس سال بعد کارنامہ سر انجام دیا ہے۔

حنا ء کنول کے علاوہ کوچ ریلوے ٹیم مشتاق احمد ٹوانہ کو اسسٹنٹ کوچ جبکہ سعیدہ سعدیہ ، کلثوم منیر، مرینہ انور ، ذکیہ نواز اور زیب النساء بھی ریلوے کی کھلاڑی قومی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئی ہیں۔ ریلوے کی کھلاڑیوں کی قومی ویمن ٹیم میں شمولیت پر نائب صدر ریلوے سپورٹس بورڈ پروفیسر ڈاکٹر فرحان عبادت یار خان نے انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کھلاڑیوں نے قومی چیمپئن شپ میں شاندار کار کردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کی تھی اور ان ریلوے کی کھلاڑیوں کو ریلوے سپورٹس بورڈ نے دو لاکھ روپے کیش ایوارڈ بھی دیا۔

(جاری ہے)

تمام کھلاڑی بجا طور پر خراجِ تحسین کی مستحق ہیں۔ فرحان عبادت یار خان نے کہا کہ ہم ریلوے کی کھیلوں کو بام عروج تک پہنچانے کے لیے دن رات محنت کر رہے ہیں اور کھلاڑیوں کو تمام ضروری سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے معاشی حالات بھی بہتر کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تا کہ کھلاڑی ہر قسم کی پریشانی سے بچتے ہوئے صرف اور صرف کھیلوں کی طرف توجہ دیں اور اپنے بہتر کھیل سے ریلوے اور پاکستان کا نام روشن کرسکیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ خواتین کھلاڑی غیر ملکی دورے پر اپنے بہترین کھیل اور ڈسپلن سے ریلوے اور ملک کا نام روشن کریں گی۔

وقت اشاعت : 21/09/2016 - 13:16:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :