کانپور ٹیسٹ ،کیویز کیخلاف بھارت نے 9وکٹوں کے نقصان پر 291رنز بنا لئے

جمعرات 22 ستمبر 2016 17:25

کانپور ٹیسٹ ،کیویز کیخلاف بھارت نے 9وکٹوں کے نقصان پر 291رنز بنا لئے

کانپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22ستمبر ۔2016ء) نیوزی لینڈ اور بھارت کے مابین پہلے ٹیسٹ کے ابتدائی روز بھارت نے 9وکٹوں کے نقصان پر 286رنز بنا لئے ۔بھارت کی جانب سے مرلی وجے 65، چتیشور پجارا 62،ایشون 40 اور روہت شرما 35 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ اور مچل سینٹنر نے 3،3 ،نیل ویگنر ،مارک کریگ اور سودھی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک بھارت رویندرا جدیجہ 16اور امیش یادیو8رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کو کانپور گرین پارک گراؤنڈ میں شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔بھارت کی جانب سے لوکیش راہول اور مرلی وجے نے اننگز کا آ غاز کیا۔بھارت کی پہلی وکٹ 42رنز کے مجموعی سکور پر گری جب لوکیش راہول32رنز بنا کر سینٹنر کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے،نئے آنے والے بلے چتیشور پجارا نے مرلی وجے کیساتھ ملکر دوسری وکٹ کیلئے112رنز کی پارٹنر شپ قائم کر کے ٹیم کا سکور154رنز تک پہنچا دیا ۔

(جاری ہے)

بھارت کی دوسری وکٹ 154رنز پر گری جب چتیشور پجارا 62رنز بنا کر آؤٹ ہوئے،بھارت کے تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی ویرات کوہلی تھے جو صرف 9رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ مرلی وجے 65،اجنکیا ریہانے 18،روہت شرما 35،ایشون 40،وریدمن ساہا اور محمد شامی صفر رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک بھارت نے 9وکٹوں کے نقصان پر286رنز بنا لئے تھے جبکہ رویندرا جدیجہ 16اور امیش یادیو8رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ اور مچل سینٹنر نے 3،3 ،نیل ویگنر ،مارک کریگ اور سودھی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

وقت اشاعت : 22/09/2016 - 17:25:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :