ٹوکیو ،پین پیسیفیک ٹینس ٹورنامنٹ ، پیٹرا کویٹووا کی کامیابی

جمعرات 22 ستمبر 2016 17:25

ٹوکیو ،پین پیسیفیک ٹینس ٹورنامنٹ ، پیٹرا کویٹووا کی کامیابی

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22ستمبر ۔2016ء) ٹوکیو میں ہونے والے پین پیسیفیک ٹینس ٹورنامنٹ کے پہلے مرحلے میں جمہوریہ چیک کی پیٹرا کویٹووا نے کامیابی حاصل کر لی ہے ۔

(جاری ہے)

ٹوکیو ٹینس ٹورنامنٹ کے پہلے مرحلے میں چیک ریپبلک کی پیٹرا کویٹووا اور امریکا کی میڈیسن برینگل میں جوڑ پڑا ۔ جمہوریہ چیک کی کھلاڑی نے میچ کے آغاز سے ہی اچھی پرفارمنس دی اور اپنی حریف کو جم کر کھیلنے کا موقع نہ دیا ۔ انہوں نے یکطرفہ مقابلے کے بعد امریکی پلیئر کو سٹریٹ سیٹس میں چھ تین اور چھ تین کی شکست سے دوچار کیا ۔ اس کامیابی کے بعد انہوں نے ایونٹ کے دوسرے مرحلے میں رسائی حاصل کر لی ہے ۔

وقت اشاعت : 22/09/2016 - 17:25:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :