سعید اجمل نے ریٹائرمنٹ کیلئے ” موقع“دینے کی شرط رکھ دی

ہفتہ 24 ستمبر 2016 21:55

سعید اجمل نے ریٹائرمنٹ کیلئے ” موقع“دینے کی شرط رکھ دی

فیصل آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 24ستمبر۔2016ء )قومی آف سپنر سعید اجمل نے ریٹائرمنٹ کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے سامنے ”موقع “ دینے کی شرط رکھ دی،آف سپنر کا کہنا ہے کہ مجھے 7میچوں میں موقع دیا جائے اور اگر میں پرفارم نہ کر پایاتوبغیرمراعات لئے کھیل کوخیر بادکہہ دوں گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قومی آف سپنر سعید اجمل فیئر ویل میچ کی باتیں کرنے پر پی سی بی سے روٹھ گئے،آف سپنر کا کہنا ہے کہ ابھی انٹرنیشنل کرکٹ سے مکمل ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں ،کسی کو الوداع کہنے کا پی سی بی خود سے کیسے فیصلہ کر سکتا ہے ، مجھے ریٹائر ہی کرنا تھا تو ایکشن کلیئر کروانے کیلئے اتنا پیسہ کیوں لگایا ۔

اجمل کا مزید کہنا تھا کہ وہ ابھی ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سے ریٹائر نہیں ہونا چا ہتا، ویسٹ انڈیز کیخلاف اگر ایک ٹیسٹ کھلا دیا جائے تو اس فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر سکتاہوں۔آف سپنر کے قریبی ذرائع کے مطابق سعید اجمل الوداع کہہ دینے والے بیان کی وجہ سے پی سی بی سے ناراض ہیں۔

وقت اشاعت : 24/09/2016 - 21:55:24