دوسرے ٹی ٹونٹی میں پاکستان نے انوکھا اعزاز اپنے نام کرلیا

ہفتہ 24 ستمبر 2016 22:52

دوسرے ٹی ٹونٹی میں پاکستان نے انوکھا اعزاز اپنے نام کرلیا

دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار24 ستمبر۔2016ء ) ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میں پاکستان نے انوکھا اعزاز اپنے نام کرلیا ۔

(جاری ہے)

دبئی میں کھیلے جارہے میچ میں سینئر بلے باز شعیب ملک نے اپنے ٹی ٹونٹی کیریئر کے 1500رنز مکمل کیے جس کے بعد پاکستان وہ واحد ملک بن گیا جس کے 3کھلاڑیوں نے 1500سے زیادہ رنز سکور کررکھے ہیں، گرین شرٹس کے لیے عمر اکمل نے 1690،محمد حفیظ نے 1614اور شعیب ملک نے 1505رنز سکور کررکھے ہیں ۔

وقت اشاعت : 24/09/2016 - 22:52:37