سہیل تنویر 50ٹی ٹونٹی وکٹیں لینے والے چوتھے پاکستانی باؤلر بن گئے

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 25 ستمبر 2016 08:27

سہیل تنویر 50ٹی ٹونٹی وکٹیں لینے والے چوتھے پاکستانی باؤلر بن گئے

دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار23 ستمبر۔2016ء )قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر سہیل تنویر 50ٹی ٹونٹی وکٹیں مکمل کرنے والے چوتھے پاکستانی اور مجموعی طور پر 14ویں باؤلر بن گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

31سالہ سہیل تنویر نے ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میں اوپنر ایون لوئیس کو سلپ میں کیچ آؤٹ کروا کر اپنے ٹی ٹونٹی کیریئر کے 50شکار مکمل کیے ، سہیل تنویر سے قبل شاہد آفریدی (97)،سعید اجمل (85) اور عمر گل (85) گرین شرٹس کے لیے یہ کارنامہ سر انجام دے چکے ہیں ۔

وقت اشاعت : 25/09/2016 - 08:27:29