حاجی نواب فٹ بال ٹورنامنٹ،سمبٹ الیون نے انتظار کلب کو 4-2 پنلٹی ککس سے ہرا دیا

(کل) پیر کو شام چار بجے انگرو کلب ڈھیری کا مقابلہ شہباز غالیگے سے ہوگا

اتوار 25 ستمبر 2016 12:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 ستمبر - 2016ء) حاجی نواب فٹ بال ٹورنامنٹ کے دوسرے پری کوارٹر فائنل میچ میں سمبٹ الیون نے انتظار کلب بلوگرام4-2 پنلٹی ککس سے ہرا کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے، سوات جاری ٹورنامنٹ کھیلے گئے ایک اہم میچ میں وقفے تک سمبٹ الیون کوانتظار کلب کے خلاف1-0 گول کی برتری حاصل تھی ، دوسرے ہاف میں انتظار کلب نے گول کرکے میچ 1-1 گول سے برابر کردیا جو مقررہ وقت کے اختتام تک جاری رہا، پہلے ہاف کے تیسرے منٹ میں سمبٹ کلب کی طرف سے وقار نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جس کو دوسرے ہاف کے 10 ویں منٹ نعمان نے گول کرکے مقابلہ 1-1 گول سے برابر کر دیا جو میچ کے اختتام تک جاری رہا، میچ کا فیصلہ پنلٹی ککس پر ہوا،سمبٹ الیون نے تین اور انتظار کلب نے ایک گول کیا،یہ ٹورنامنٹ رکن تحصیل کونسل اورمانیار کلب کے سیکرٹری حاجی نواب خان کے نام پر منعقد ہو رہا ہے،(کل) پیر کو شام چار بجے انگرو کلب ڈھیری کا مقابلہ شہباز غالیگے سے ہوگا-

وقت اشاعت : 25/09/2016 - 12:11:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :