اسلام آباد فٹ بال ٹیم کے تربیتی کیمپ کے لئے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان (کل) کیا جائیگا

ایک ہفتہ کا تربیتی کیمپ ہوگا، منتخب ٹیم یکم اکتوبر سے پشاور میں کھیلے جانے والی آل پاکستان چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی اور 2 اکتوبر کا اپنا پہلا میچ کھیلے گی

اتوار 25 ستمبر 2016 12:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 ستمبر - 2016ء) اسلام آباد فٹ بال ٹیم کے تربیتی کیمپ کے لئے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان تین روزہ ٹرائلز کے بعد (کل) پیر کو کیا جائے گا، اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری نے بتایاکہ اسلام آباد فٹ بال ٹیم کے چناؤ کے سلسلہ میں تین روزہ ٹرائلز مہران فٹ بال گراؤنڈ ، کراچی کمپنی میں جاری ہیں، اور تین روزہ ٹرائلز کے بعد 30 کھلاڑیوں کا انتخاب میرٹ کی بنیاد پر تربیتی کیمپ کے لئے اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر سلیم چوہدری کی منظوری کے بعد کیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ ایک ہفتہ کا تربیتی کیمپ ہوگا، منتخب ٹیم یکم اکتوبر سے پشاور میں کھیلے جانے والی آل پاکستان چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی اور 2 اکتوبر کا اپنا پہلا میچ کھیلے گی-

وقت اشاعت : 25/09/2016 - 12:11:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :