بوسنیا: کلف ڈائیونگ کے عالمی مقابلے، ورلڈ سیریز کا انعقاد

اتوار 25 ستمبر 2016 13:11

بوسنیا: کلف ڈائیونگ کے عالمی مقابلے، ورلڈ سیریز کا انعقاد

اوسامہ خالد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 ستمبر - 2016ء)بوسنیا کے شہر موستارمیں کلف ڈائیونگ ورلڈ سیریز کے ساتویں راؤنڈ کا انعقاد کیا گیا، جس میں دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے کئی ماہر ڈائیورز نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

28میٹر بلند پہاڑوں سے سمندر میں چھلانگ لگانے کے اس مقابلے کا ابتدائی راؤنڈ دنیا کے ماہر ڈائیورز اور سابقہ چیمپئنز کے درمیان تھا، جسے دیکھنے کیلئے تماشائیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ابتدائی راؤنڈ میں ماہر ڈائیورز نے پل سے دریا میں چھلانگ لگا کر فضاء میں شاندار کرتب کا مظاہرہ کرکے تماشائیوں کو بھرپور لطف فراہم کیا۔

وقت اشاعت : 25/09/2016 - 13:11:06