ویسٹ انڈیز کیخلاف پاکستانی ون ڈے سکواڈ کا اعلان ، عمر اکمل اور اسد شفیق کی واپسی

اتوار 25 ستمبر 2016 13:19

ویسٹ انڈیز کیخلاف پاکستانی ون ڈے سکواڈ کا اعلان ، عمر اکمل اور اسد شفیق کی واپسی

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار25 ستمبر۔2016ء ) ویسٹ انڈیز کیخلاف پاکستان کے ون ڈے سکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے ، عمر اکمل اور اسد شفیق پر ٹیم کے دروازے کھل گئے ۔

(جاری ہے)

پی سی بی کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق اظہر علی ون ڈے ٹیم کی قیادت کریں گے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں سرفرازاحمد،عمراکمل،محمدرضوان،محمدنواز،عماد وسیم ،یاسر شاہ، راحت علی،محمد عامر،وہاب ریاض،حسن علی ،سہیل خان ،شرجیل خان،بابراعظم،اسدشفیق اور شعیب ملک شامل ہیں ،محمدحفیظ ،سمیع اسلم اور عمر گل ٹیم میں جگہ برقرار رکھنے میں ناکام ہوگئے ۔پاکستان اورویسٹ انڈیزکے درمیان 3ون ڈے میچز کی سیریز30 ستمبر سے شروع ہوگی ۔

وقت اشاعت : 25/09/2016 - 13:19:28