پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین 3ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا تیسرا ، آخری میچ کل کھیلا جائے گا

اتوار 25 ستمبر 2016 14:29

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین 3ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا تیسرا ، آخری میچ کل کھیلا جائے گا

ابوظہبی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 ستمبر - 2016ء) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین 3ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ منگل کو کھیلا جائے گا،گرین شرٹس کو سیریز میں2-0کی برتری حاصل ہے،قومی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن کو سیریز میں کلین سویپ کر نے کیلئے پر امید ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی (منگل)منگل کو ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔دبئی میں کھیلے گئے پہلے 2میچوں میں گرین شرٹس نے فتح حاصل کر کے سیریز اپنے نام کی ،پہلے میچ میں گرین شرٹس نے کالی آندھی کو9وکٹوں سے جبکہ دوسرے میچ میں 16رنز سے شکست دیکر سیریز اپنے نام کی ۔ قومی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن کو سیریز میں کلین سویپ کر نے کیلئے پر امید ہے۔

وقت اشاعت : 25/09/2016 - 14:29:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :