پاکستان کراٹے ٹیم کی(کل) بھارت سے واپسی متوقع

ساوتھ ایشین کراٹے چیمپئن شپ میں پاکستان نے 3سونے ،9چاندی اور 8کانسی کے تمغے جیتے

اتوار 25 ستمبر 2016 14:29

دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 ستمبر - 2016ء) ساوتھ ایشین کراٹے چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی پاکستان کراٹے ٹیم کی(کل)پیر کو بھارت سے واپسی متوقع ہے ۔دہلی میں ہونے والی ساوتھ ایشین کراٹے چیمپئن شپ میں پاکستان نے 3 سونے ،9 چاندی اور 8کانسی کے تمغے حاصل کیے۔

(جاری ہے)

پاکستان کی جانب سے باز محمد ، نصیر احمد اور کلثوم نے گولڈ میڈلز جیتے ۔ پاکستان کے دو ریفریز نے ایشین ریفریز کورس بھی پاس کیا۔ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کے ویزے کم جاری کیے گئے تھے اس لیے توقعات سے کم میڈلز حاصل کر سکے ۔ پاکستان کراٹے ٹیم کی آج بھارت سے واپسی متوقع ہے ۔

وقت اشاعت : 25/09/2016 - 14:29:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :