سردریاب کے تفریحی مقام پر بوٹ ریس، کشتیاں لوگوں کی توجہ کا مرکز

اتوار 25 ستمبر 2016 14:29

سردریاب کے تفریحی مقام پر بوٹ ریس، کشتیاں لوگوں کی توجہ کا مرکز

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 ستمبر - 2016ء) پشاور اور چارسدہ کے سنگم پر دریائے کابل میں محکمہ ٹورازم کی جانب سے بوٹ ریس کا اہتمام کیا گیا، شائقین کی بڑی تعداد کشتی رانی کے مقابلوں سے محظوظ ہوئی۔تفصیلات کے مطابق سردریاب کے تفریحی مقام پر کشتی رانی کے دلچسپ مقابلے ہوئے۔

(جاری ہے)

ایونٹ میں شریک کشتیوں کی سج دھج بھی نرالی تھی۔ شائقین کا جوش و خروش اورعلاقائی ثقافت کے رنگ بھی نمایاں تھے۔ صادق خلیل کی کشتی "گل پانڑا" نے سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے میدان مار لیا۔ ذیشان علی نے دوسری اور رستم خان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔کشتی رانی کے ان مقابلوں کا انعقاد ورلڈ ٹورازم ویک کے سلسلے میں کیا گیا جس کا مقصد سیاحت کو فروغ دینا ہے۔

وقت اشاعت : 25/09/2016 - 14:29:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :