سینئر ٹینس چیمپئن شپ 30 ستمبر سے کراچی میں شروع ہوگی

اتوار 25 ستمبر 2016 15:30

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 ستمبر - 2016ء) 25 ویں کرکٹ کلب پاکستان آئی ٹی ایف سینئرز ٹینس چیمپئن شپ 30 ستمبر سے کراچی کلب ہارڈ کورٹ میں شروع ہوگی ،کراچی ،اسلام آباد اور پشاور کے کھلاڑی شرکت کریں گے جبکہ ارجنٹائن کا کھلاڑی خصوصی طور پر اس میں شریک ہوگا ،ٹورنا منٹ میں انڈر35 ،انڈر45 اور انڈر55کے سنگلز اور ڈبلز مقابلوں کے علاوہ جونیئر ٹینس کو پروموٹ کرنے کے لئے جونیئرز کے پانچ ایونٹس بھی شامل کئے گئے ہیں جن میں انڈر11 ،انڈر13 ،انڈر15 اور انڈر17 بوائز اور گرلز سنگلز کا ایونٹ ہے جبکہ سافٹ ٹینس کے میچزبھی ہوں گے ۔

وقت اشاعت : 25/09/2016 - 15:30:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :