ویسٹ انڈیز کے خلاف ایک روزہ کرکٹ میچز کے لئے 16 رکنی پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا

اسد شفیق اور عمر اکمل سمیت راحت علی اور سہیل خان کی ٹیم میں واپسی

اتوار 25 ستمبر 2016 16:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 ستمبر - 2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ایک روزہ کرکٹ میچز کے لئے 16 رکنی پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا ہے ٹیم کی قیادت اظہر علی کریں گے جبکہ ٹیم میں اسد شفیق اور عمر اکمل سمیت راحت علی اور سہیل خان کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ ، چیف سلیکٹر انضمام الحق اور کوچ میکی آرتھر کے درمیان طویل مشاورت کے بعد ویسٹ انڈیز کے خلاف 30 ستمبر سے متحدہ عرب امارات میں ہونے والے تین ایک روزہ میچز کی سیریز کے لئے 16 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے پاکستانی ون ڈے ٹیم کی قیادت ایک بار پھر اظہر علی کے کندوں پر ڈالی گئی ہے وکٹ کیپر سرفراز احمد ہوں گے جبکہ ٹیم میں دو بیٹسمین اسد علی اور عمر اکمل ، دو فاسٹ باؤلرز راحت علی اور سہیل خان کی ٹیم واپسی ہوئی ہے دیگر کھلاڑیوں میں شرجیل خان ، بابر اعظم ، شعیب ملک ، عماد وسیم ، محمد نواز ، محمد رضوان ، یاسر شاہ ، وہاب ریاض ، محمد عامر اور ہسن علی شامل ہیں ۔

وقت اشاعت : 25/09/2016 - 16:31:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :