پاکستانی کھلاڑیوں نے بھارتی سر زمین پر سبز ہلالی پرچم بلند کر دیا

تیسری ایشین کراٹے چیمپئن شپ میں نصیر مینگل، کلثوم ہزارہ اور ایاز محمد نے گولڈ میڈلز جیت لئے پاکستانی پرچم کیوں لہرایا،بھارتی میڈیا سیخ پا ہوگیا

اتوار 25 ستمبر 2016 18:55

پاکستانی کھلاڑیوں نے بھارتی سر زمین پر سبز ہلالی پرچم بلند کر دیا

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 ستمبر - 2016ء) پاکستانی کھلاڑیوں نے بھارتی سر زمین پر سبز ہلالی پرچم بلند کر دیا۔ بھارت میں ہونے والی تیسری ایشین کراٹے چیمپئن شپ میں نصیر مینگل، کلثوم ہزارہ اور ایاز محمد نے گولڈ میڈلز جیت لئے۔ قومی پرچم لہرانے پر بھارتی پرچم سیخ پا ہو گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بھارت میں ہونے والی تیسری ایشین کراٹے چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

پاکستانی کھلاریوں نصیر مینگل، کلثوم ہزارہ اور باز محمد نے کراٹے چیمپئن شپ میں حریف کھلاڑیوں کو شکست دی اور گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ گولڈ میڈل جیتنے کے بعد بھارتی سرزمین پر پاکستانی پرچم بلند کیا گیا اور پاکستانی قومی ترانے کی دھنیں بھی بجائی گئیں۔ بھارت میں پاکستانی پرچم بلند ہونے پر بھارتی میڈیا بھڑک اٹھا اور اپنے کھیلوں کے وزیر اور ان کی پالیسیوں پر برس پڑا۔

وقت اشاعت : 25/09/2016 - 18:55:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :