کے ای ٹیم کا آل پاکستان چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کی تیاری کے لئے اسلام آباد میں تربیتی کیمپ جاری

پیر 26 ستمبر 2016 12:13

کے ای ٹیم کا آل پاکستان چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کی تیاری کے لئے اسلام آباد میں تربیتی کیمپ جاری

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 ستمبر۔2016ء) کراچی الیکٹرک ٹیم کا آل پاکستان چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کی تیاری کے لئے اسلام آباد میں تربیتی کیمپ جاری ہے،کراچی الیکٹرک ٹیم کے ہیڈ کوچ حسن بلوچ نے بتایا کہ یہ ٹورنامنٹ یکم اکتوبر سے پشاور میں کھیلا جائے گا جس میں ملک بھر سے نامور ٹیمیں حصہ لیں گی اور ٹورنامنٹ کی تیاری کے سلسلہ میں تربیتی کیمپ جاری ہے جس میں تربیتی کیمپ میں 20 کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں جن میں عیسیٰ خان، محمد رسول، صدام حسین، نور محمد، محمد ریاض، عمر فاروق، محسن علی، جلیل احمد، محمود خان، جہانگیر، غلام نبی، محمد موسیٰ، حیات اللہ، داؤد خان، سہیل اسحاق، یعقوب، عابد، رحمن، محمد علی، اورنگ زیب شاہ میر شامل ہیں اور ٹیم کے ہمراہ مصطفی حسین اور علی اکبراور عمران خان کوچنگ کے فرائض انجام دے رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں مختلف ٹیموں کے ساتھ پریکٹس میچز کھیلے جا ئیں گے اور پاکستان آرمی کے ساتھ میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا، حسن بلوچ نے کہا کہ تربیتی کیمپ میں کھلاڑی بھر پور محنت کر رہے ہیں اور امید ہے کہ آل پاکستان چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل تک رسائی حاصل کریں گے-

وقت اشاعت : 26/09/2016 - 12:13:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :