پی سی بی نے باؤلنگ کوچ کے لیے ایک بار پھر سابق آل راؤنڈر اظہر محمود پر نظریں جما لیں

پیر 26 ستمبر 2016 12:30

پی سی بی نے باؤلنگ کوچ کے لیے ایک بار پھر سابق آل راؤنڈر اظہر محمود پر نظریں جما لیں

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 ستمبر۔2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے باؤلنگ کوچ کے لیے ایک بار پھر سابق آل راؤنڈر اظہر محمود پر نظریں جما لیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اظہر محمود ایشیا ء کپ ٹی ٹونٹی اور ورلڈ ٹی ٹونٹی میں قومی ٹیم کے باؤلنگ کوچ کی ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں ۔انگلینڈ میں بھی ون ڈے سیریز اور ٹی ٹونٹی کے لیے انہی کی خدمات حاصل کی گئی ۔جس کے بعد اب پی سی بی حکام نے ایک بار پھر اظہر محمود پر نظریں جما لی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اظہر محمود سے معاہدے میں کوچنگ کی مدت اور مالی معاملات طے ہونے پر جلد اعلان کر دیا جائے گا ۔

وقت اشاعت : 26/09/2016 - 12:30:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :