پی سی بی باؤلنگ کوچ کی تلاش میں نکل کھڑا ہوا

پیر 26 ستمبر 2016 12:42

پی سی بی باؤلنگ کوچ کی تلاش میں نکل کھڑا ہوا

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار26 ستمبر۔2016ء )پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) باؤلنگ کوچ کی خدمات حاصل کرنے کیلئے سابق آل راؤنڈر اظہر محمود سے رابطہ کر لیا ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق پی سی بی قومی ٹیم کے لیے باؤلنگ کوچ کی تلاش میں سرگرداں ہے جس کے بعد بورڈ کی جانب سے اب مختلف ملکی اور غیر ملکی باؤلر کے ساتھ رابطہ کیا جا رہاہے ۔پی سی بی نے باؤلنگ کوچ کی خدمات سرانجام دینے کے لیے سابق آل راؤنڈر اظہر محمود سے رابطہ کر کے انہیں اس عہدے کی پیشکش کی ہے تاہم ابھی اس کا حتمی فیصلہ نہیں ہوا ۔ذرائع کے مطابق کرکٹ بورڈ اور اظہر محمود کے درمیان مالی معاملات طے پانے کے بعد حتمی فیصلہ ہو گا ۔

وقت اشاعت : 26/09/2016 - 12:42:45