پاکستان ،ویسٹ انڈیزکی ٹیموں کے مابین ٹی ٹونٹی سیریزکاتیسرااورآخری میچ کل کھیلا جائیگا

پیر 26 ستمبر 2016 13:43

پاکستان ،ویسٹ انڈیزکی ٹیموں کے مابین ٹی ٹونٹی سیریزکاتیسرااورآخری میچ کل کھیلا جائیگا

ابو ظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 ستمبر۔2016ء) پاکستان اورورلڈچمپئن ویسٹ انڈیزکی ٹیموں کے مابین تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریزکاتیسرااورآخری میچ بدھ کو ابوظہبی میں کھیلاجائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات9 بجے شروع ہو گا ۔

(جاری ہے)

پاکستان نے پہلے دونوں میچ جیت کرسیریزمیں2-0سے فیصلہ کن کامیابی حاصل کرلی ہے۔تیسرے ٹی ٹونٹی میں کامیابی کی صورت میں بھی پاکستان کی ٹی ٹونٹی رینکنگ میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی اورقومی کرکٹ ٹیم کی ساتویں پوزیشن برقراررہے گی۔لیکن 3-0سے شکست کی صورت میں ویسٹ انڈیزکی ٹیم کی ایک درجے تنزلی ہوگی اوروہ تیسرے سے چوتھے نمبرپرآجائے گی۔

وقت اشاعت : 26/09/2016 - 13:43:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :