انٹرنیشنل ویٹرن الیون نے بہاولنگر الیون کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دیدی

پیر 26 ستمبر 2016 13:50

انٹرنیشنل ویٹرن الیون نے بہاولنگر الیون کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دیدی

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 ستمبر۔2016ء) پاکستان میں پچھلے دو سال سے زائد عرصہ سے جاری فٹ بال کی سرگرمیوں پر طاری جمود کو ختم کرنیکی عملی کاوش کے تحت چھٹا میچ گزشتہ ورزسٹی ہائی سکول فٹ بال گراؤنڈ بلدیہ روڈ بہاولنگر میں پاکستان کے سابقہ انٹرنیشنل کھلاڑیوں پر مشتمل انٹرنیشنل ویٹرن الیون اوربہاولنگر الیون کے مابین کھیلا گیا جو کہ انٹرنیشنل ویٹرن الیون نے صفر کے مقابلے میں ایک گول سے جیت لیا۔

انٹرنیشنل کھلاڈی محمد آصف خان خاکوانی اور گول کیپر طارق متیراکی بہترین مہمان نوازی کی بدولت سٹی ہائی سکول فٹ بال گراؤنڈ میں اس میچ کو دیکھنے کے لیے بہاولنگر کے قریبی علاقوں عارف والہ، قبولہ، خافظ آباد، بستی رب توکل، حسین آباد، ڈٹبہ مقصود پورہ، لکھ میر ڈوڈھی، کوٹ غلام رسول اور پاک بھارت بارڈر کے قریبی گاؤں فتح کوٹ، جنجراں والی، گوڈ والہ اور بستی جوڈہ واں سے شائقین فٹ با ل کی کثیرتعداد پاکستانی فٹ بال کی تاریخ کے نامور کھلاڑیوں کے کھیل سے لطف اندوز ہونے کے لیے میدان میں امڈآئی تھی ۔

(جاری ہے)

انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی بہترین مہمان نوازی اور اعلیٰ انتظامات نے مہمان ٹیم کے دل جیت لیے ۔ گراؤنڈ پہنچنے پر فٹ بال لیجنڈز کا پھول کی پتیویں اور روایتی پنچابی ڈھول دھمکے اور شاندار آتش بازی کے ساتھ کیا گیا۔ کھیل کا آغاز انتہائی جارحانہ انداز سے شروع ہوا۔ انٹرنیشنل ویٹرن الیون کی طرف سے اعلیٰ ماہرانہ کھیل پیش کیاگیا جو کہبہاولنگرکے کھلاڑیوں کے لیے اپنے کھیل میں مزید نکھار لانے میں معاون ہو گا۔

کھیل کے دوران انٹرنیشنل ویٹرن الیون نے بال پوسیشن ، ٹربلنگ ، پاسنگ ، انٹرسیپٹنگ، آئی کونٹیکٹ اور ڈاجنگ کا خوبصورت مظاہرھ پیش کیا جس کی شایقین فٹ بال نے دل کھول کر تعریف کی۔اس میچ میں انٹرنیشنل الیون کے اور میچ ٹریلولنگ نے شایقین فٹ بال کو متاثر کیے رکھاخصوصاً شرافت علی، خالد بٹ ، محمد امتیاز بٹ ،محمد عمر، امجد زکریا، سرور ٹیڈی ، اشفاق اور تنویر الحسنین کے کھیل کو خوب سراہا۔

پہلے ہاف میں کھیل کے 9ویں منٹ میں لیفٹ ونگ سے سرور ٹیڈی نے سنٹر ہاف سے شرافت علی کو پاس دیا جس پر بہاولنگر الیون کے دفاعی کھلاڑی نے فاول کیا جس پر ریفری محمد افضل نے انٹرنیشنل الیون کے حق میں فری کک دی جس پر شرافت علی نے بال کو شوٹ کیا جو کہ ری بانڈ ہو کر سٹرائیکر امجد زکریا کے پاس آئی جس کو انہوں نے گول کیپر کے فرسٹ بار کی طرف جا ل کی راہ دکھا کر میچ کا واحد گول کر دیا۔

پہلے ہاف میں گول کیپر طارق متیرا نے اپنے خوبصورت کھیل کی بدولت مخالف ٹیم کے کئی یقینی مواقع کو ضائع کر تے ہوئے شایقین فٹ بال کی خوب داد تحسین سمیٹی۔ بہاولنگر کی دھرتیکے فٹ بال کے چمکتے ستارے محمد آصف خاکوانی نے بھی اپنے کھیل کی بدولت بہاولنگر کے باسیوں کے فخر میں چار چاند لگاتے رہے۔ دوسرے ہاف میں دونوں طرف سے اٹیکنگ رحجان دیکھنے میں آیا۔

انٹریشنل الیون کے دفاعی کھلاڑی اشفاق اور تنویر الحسنین ، خالد بٹ اور محمد عمر کی مہارانہ تکنیک خصوصا ساتھی کھلاڑیوں کو دیے گئے پاسز ، کراسز اور کٹ پاسز دیکھنے کے قابل تھے جس نے ماضی کی یاد تازہ کر دی۔ اس طرح یہ میچصفر کے مقابلے میں ایکگول سے انٹرنیشنل ویٹرن ا لیون کے حق میں رہا۔ اس میچ کے ریفری محمد افضل، فرسٹ اسٹنٹ ریفری عبدالباسط، سیکنڈ اسٹنٹ ریفریاسین جبکہ میچ کمشنرہیڈ کلرک اعجاز احمد تھے۔تقسیم انعامات کے موقع پر مہمان خصوصیسابقہ ناظم بہاولنگر سید ندیم زمان شاہ نے انٹرنیشنل کھلاڑیوں کیبہاولنگر میں آمدبہاولنگر کے باسیوں کے لیے اعزاز گردنتے ہوئے کہا کہ اس سے بہاولنگر کی دھرتی میں فٹ بال کی آبیاری میں بہتری آئے گی۔

وقت اشاعت : 26/09/2016 - 13:50:28