پاکستان سے میچز کھیل سکتے ہیں، بھارت کا ”یوٹرن“

پیر 26 ستمبر 2016 15:19

پاکستان سے میچز کھیل سکتے ہیں، بھارت کا ”یوٹرن“

ممبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار26 ستمبر۔2016ء ) بھارتی کرکٹ بورڈ نے ”یوٹرن “ لیتے ہوئے پاکستان سے میچز کھیلنے کی حامی بھر لی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پاکستان سے متعلق بھارتی کرکٹ بورڈ کا رویہ نرم پڑنے لگا ہے اور دو دن پہلے تک باہمی سیریز کی ممکنہ بحالی سے انکار کرنے والے بی سی سی آئی کے صدر انوراگ ٹھاکر نے ”یو ٹرن “ لیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2017 ء میں پاکستان کیخلاف کھیل سکتا ہے مگر اس سال گرین شرٹس کے ساتھ کوئی میچز شیڈول نہیں ہیں۔

وقت اشاعت : 26/09/2016 - 15:19:15