خراب فٹنس خالد لطیف کے ون ڈے میں انتخاب کی راہ میں رکاوٹ بن گئی

پیر 26 ستمبر 2016 15:29

خراب فٹنس خالد لطیف کے ون ڈے میں انتخاب کی راہ میں رکاوٹ بن گئی

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار26 ستمبر۔2016ء ) قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کے اوپنر خالد لطیف کو خراب فٹنس کے باعث ویسٹ انڈیز کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے سکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی کے ذرائع کے مطابق 30سالہ خالد لطیف اپنی موجودہ فٹنس کے ساتھ ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں تو کھیل سکتے ہیں تاہم پچاس اوورز کے میچوں کیلئے ان کی فٹنس کچھ زیادہ اچھی نہیں ہے ۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میں خالد لطیف کے خراب رننگ کی وجہ سے رن آؤٹ ہونے کے بعد انہیں آخری لمحات میں ون ڈے سکواڈ سے ڈراپ کیا گیا ۔

وقت اشاعت : 26/09/2016 - 15:29:32