ایچ آرسپورٹس نے بحریہ ٹاون کو شکست دیکرعبدالستار ایدھی میموریل فٹبال ٹورنامنٹ جیت لیا

پیر 26 ستمبر 2016 17:06

ایچ آرسپورٹس نے بحریہ ٹاون کو شکست دیکرعبدالستار ایدھی میموریل فٹبال ٹورنامنٹ جیت لیا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 ستمبر۔2016ء ) پاکستان کمپنی سپورٹس فیڈریشن اورجیت پاکستان ڈاٹ کام کے زیراہتمام منعقدہ پہلے عبدالستار ایدھی میموریل فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میں ایچ آر سپورٹس فٹ بال کلب نے بحریہ ٹاون ایف سی کو 1کے مقابلے 2 گول سے شکست دے کرفائنل ٹرافی اپنے نام کرلی۔ بحریہ ٹاون فٹ بال گراونڈ میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے آرگنائزنگ سیکرٹری سلیم احمد خاں کے مطابق ٹورنامنٹ کروانے کا مقصد پاکستان میں فٹ بال لورز کی جانب سے عبدالستار ایدھی مرحوم کے کاموں کو خراج عقیدت پیش کرنا تھا۔

فائنل میں ایچ آر سپورٹس اور بحریہ ٹاون کی ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک دوسرے کی گول پوسٹ پر بھرپور حملے کئے ۔ میچ کا پہلا گول بحریہ ٹاون فٹ بال کلب کے کپتان ولید نے میچ کے 25 ویں منٹ میں سکور کرکے بحریہ ٹاون کو برتری دلوائی لیکن 2 منٹ بعد ایچ آرسپورٹس کے کپتان نذیرنے گول کرکے بحریہ کی برتری ختم کردی ۔

(جاری ہے)

میچ کے دوسرے ہاف میں ایچ آر سپورٹس کے فاروڈ علیم چاند نے بحریہ کے ڈیفینڈرزاور کیپر کو ڈوج کرتے ہوئے بال گول پوسٹ میں پہنچا دی جس سے ایچ آر سپورٹس کو بحریہ پر برتری حاصل ہوگئی جو میچ کے اختتام تک برقراررہی ۔

فائنل میچ کے مہمان خصوصی پاکستان سپورٹس گارمنٹس سیبلمیشن مینو فیکچرنگ ایسو سی ایشن کے بانی چیئرمین اور ایچ آر سپورٹس گارمنٹس مینو فیکچرز کے چیف ایگزیکٹو محمد حفیظ نے ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی انصر اور فاتح ٹیم کے کپتان نذیر کو انفرادی انعامات جبکہ فاتح ٹیم کو ٹرافی سے نوازا۔

وقت اشاعت : 26/09/2016 - 17:06:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :