صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر کا خطاب ،شوٹنگ بال کھلاڑیوں کو ٹرافی اور انعامات پیش کئے

پیر 26 ستمبر 2016 17:45

کراچی ۔ 26 ستمبر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 ستمبر - 2016ء) صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر نے کہاکہ سندھ کا روائتی کھیل شوٹنگ بال کی مقبولیت مثبت قدم ہے، وزارت کھیل حکومت سندھ صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کے لئے کھیل اور کھلاڑیوں کے تعاون سے میدانوں کو آباد کرے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز یوم آزادی اسپورٹس فیسٹیول کی تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر فیسٹیول میں شوٹنگ بال ایونٹ کی فاتح پاک پی ڈبلیو ڈی کے کپتان اعجاز احمد کو وننگ ٹرافی اور کھلاڑیوں کو انفرادی انعام اور محکمہ اسپورٹس کی جانب سے کٹ فراہم کی گئی اس موقع پر معروف اسپورٹس آرگنائزر نیشنل بنک کے اسپورٹس کنسلٹنٹ حاجی غلام محمد خان ،ماہر تعلیم سید خالد شاہ ،اسماء محمد علی شاہ اور دیگر بھی موجود تھے صوبائی وزیر کھیل نے یوم آزادی پر اسپورٹس ایونٹ کے انعقاد پر منتظمین کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ شہر کراچی میں منفی سرگرمیوں کے خاتمے اور صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کے لئے ایسے ایونٹ کا انعقاد جاری رکھا جائیگا۔

وقت اشاعت : 26/09/2016 - 17:45:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :