ویسٹ انڈیز کرکٹر ڈی جے براوو، شاہ رخ کے ساتھ فلم کے خواہشمند

شاہ رخ خان میرے باس ہیں، میں ان کی ٹیم کے لیے کھیلتا ہوں، مجھے امید ہے ایک دن میں شاہ رخ خان کے ساتھ کسی فلم میں کام کروں گا‘، براوو

پیر 26 ستمبر 2016 20:04

ویسٹ انڈیز کرکٹر ڈی جے براوو، شاہ رخ کے ساتھ فلم کے خواہشمند

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 ستمبر - 2016ء) ویسٹ انڈیز کے کرکٹر اور گلوکار ڈی جے براوو، بہت جلد بولی وڈ فلم میں کام کرنے جارہے ہیں تاہم وہ شاہ رخ خان کے بہت بڑے مداح ہیں اور ان کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے پْر امید بھی ہیں۔ ڈی جے براوو کا کہنا تھا ’شاہ رخ خان میرے باس ہیں، میں ان کی ٹیم کے لیے کھیلتا ہوں، مجھے امید ہے ایک دن میں شاہ رخ خان کے ساتھ کسی فلم میں کام کروں گا‘۔

(جاری ہے)

رپورٹس کے مطابق دونوں کو ایک ساتھ فلم بھی پیشکش بھی کی گئی ہے تاہم ابھی اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ سامنے نہیں آیا۔ڈی جے براوو کا مزید کہنا تھا کہ ’ہم دونوں نے ایک فلم کے حوالے سے بات تو کی ہے تاہم شاہ رخ خان کافی مصروف رہتے ہیں، لیکن جب بھی موقع ملے گا ہم ایک ساتھ کام ضرور کریں گے‘۔ڈی جے براوو نے بتایا کہ انہوں نے ہندی زبان سیکھنے کی بھی کوشش شروع کردی ہے، ان کا کہنا تھا ’میں نے ہندی میں کچھ الفاظ سیکھے ہیں، جیسے ’کھلاڑی‘ اور ’جو کرتے ہیں‘ میرے لیے یہ تجربہ کافی اچھا رہا ہے‘۔۔

وقت اشاعت : 26/09/2016 - 20:04:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :