سری لنکا ، کرکٹ میچ کے دوران وائیڈ بال کے جھگڑے نے نوجوان کرکٹر کی جان لے لی

muhammad ali محمد علی پیر 26 ستمبر 2016 21:14

سری لنکا ، کرکٹ میچ کے دوران وائیڈ بال کے جھگڑے نے نوجوان کرکٹر کی جان لے لی

کولمبو(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 26ستمبر ۔2016ء) سری لنکا میں کرکٹ میچ کے دوران وائیڈ بال کے جھگڑے نے 15سالہ نوجوان کرکٹر کی جان لے لی ۔ سری لنکن میڈیا کے مطابق ماتوگاما کے علاقے میں 12سے 15برس کے7 بچے کرکٹ کھیلنے میں مشغول تھے کہ اس دوران وائیڈ بال کے تنازعے پر 14سالہ بلے باز نے 15سالہ باﺅلر کو لکڑی کے نوکیلے ڈنڈے سے وار کرکے لہو لہان کر ڈالا۔

(جاری ہے)

مقامی پولیس افسر کے مطابق زخمی لڑکے کو فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سر اور گردن پر آئے زخموں کے باعث وہ چل بسا،۔ کارونارتنے نامی اس پولیس افسر کا مزید کہنا تھاکہ ایسا بھی سننے میں آیاہے کہ مرنے والا لڑکا کسی بیماری میں بھی مبتلا تھا ۔پولیس نے ملزم لڑکے کو گرفتار کرلیا ہے جسے مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جائے گا ۔

وقت اشاعت : 26/09/2016 - 21:14:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :