غیر ملکی کھلاڑیوں کا چیف آف آرمی سٹاف انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے پاکستان آمد کا سلسلہ جاری

منگل 27 ستمبر 2016 14:36

اسلام آباد ۔ 27 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 ستمبر۔2016ء) مصر کے عمر عبدالمعید سمیت دیگر ممالک کے 9 غیر ملکی کھلاڑی چیف آف آرمی سٹاف انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچ گئے جبکہ فرانس کے کھلاڑی سمیت ایونٹ میں شرکت کرنے تمام غیر ملکی کھلاڑی (آج ) بدھ کو پاکستان پہنچ جائینگے ۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے حکام کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ میں غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ شروع جاری ہے۔

ایونٹ میں شرکت کیلئے اب تک 9 غیر ملکی کھلاڑی پاکستان پہنچ چکے ہیں جن میں مصر کے عمر عبدالمعید جوکہ انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ میں ٹاپ سیڈ ہوں گے سیمت اردن، امریکہ، ملائشیاء اور ہانگ کانگ کے کھلاڑی شامل ہیں۔ اسی طرح فرانس کے کھلاڑی جیو ریفی ڈیمومٹ بدھ کو اسلام آباد پہنچ جائیں گے، اسی طرح انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ میں غیر ملکی کھلاڑیوں کی تعداد 12 ہو جائے گی۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق ایونٹ کا کوالیفائنگ راؤنڈ منگل سے مصحف علی سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگیا جس میں قومی اور غیر ملکی کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ اس کے بعد ایونٹ کا مین راؤنڈ 29 ستمبر سے2 اکتوبر تک کھیلا جائے گا جس میں مصر کے عمر عبدالمعید انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ میں ٹاپ سیڈڈ ہوں گے۔ حکام کے مطابق اس ایونٹ کے بعد چیف آف نیول سٹاف انٹر نیشنل سکواش ٹورنامنٹ 14سے 22 اکتوبر جبکہ چیف آف ایئر سٹاف انٹر نیشنل سکواش ٹورنامنٹ 14سے 22 نومبر تک اسلام آباد میں کھیلا جائیگا۔ چوتھے اور آخری انٹر نیشنل ایونٹ کیلئے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائیگا۔
وقت اشاعت : 27/09/2016 - 14:36:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :