پی سی بی اکتوبر میں کھلاڑیوں کو سنٹرل کنٹریکٹ دے گا
منگل 27 ستمبر 2016 15:01
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 ستمبر۔2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سنٹرل کنٹریکٹ 2017 کیلئے کھلاڑیوں کی نئی لسٹ اور شرائط تیار کرنا شروع کر دیں۔ شاہد آ فریدی اور سعید اجمل کو تین ماہ پہلے کی سفارشات کو مد نظررکھتے ہوئے سنٹرل کنٹریکٹ سے نکالنے کی تجویز کو عملی جامہ پہنانے کے لئے شہر یا ر خان سے مہر ثبت کروائی جائے گی۔تفصیلات کیمطابق پی سی بی کی جانب سے سنٹرل کنٹریکٹ کی فہرست میں جہاں اے اور بی کیٹیگری سے بوم بوم شاہد آ فریدی اور جادوگرا سپنر سعید اجمل کو نکالا جارہا ہے وہیں پر ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو اے کیٹگری سے سرفراز کیا جائیگا۔
اے کیٹیگر ی کے دیگر کھلاڑیوں میں مصباح الحق ، اظہر علی ،یونس خان کے علاوہ شعیب ملک شامل ہونگے ، جبکہ حفیظ کے بارے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا البتہ امکان ہے کہ انکی بھی تنزلی کر دی جائے گی عماد وسیم کی لاٹری بی کیٹگری میں نکالی جا رہی ہیں جبکہ جنید خان بی کیٹیگری سے باہر ہو جائیں گے۔(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
ارسلان ایش ویزا مسائل کے باعث دنیا کے سب سے بڑے ٹورنامنٹ میں شرکت سے محروم
-
پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ میں 26 اپریل کو مزید تین میچوں کا فیصلہ ہو گا
-
آئی پی ایل، لکھنو سپر جائنٹس نے چنائی سپرکنگز کو6 وکٹوں سے ہرا دیا
-
ٹی ٹونٹی رینکنگ میں شاہین آفریدی کی ترقی، بابر اعظم کی تنزلی
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ: نیویارک کے سٹیڈیم کی پچ کنڈیشن، تکمیل کی تاریخ، ٹکٹ کی قیمتیں سامنے آگئیں
-
نیوزی لینڈ کیخلاف چوتھے ٹی ٹونٹی میچ کیلئے ممکنہ پاکستانی پلیئنگ الیون سامنے آگئی