غیر ملکی کھلاڑیوں کا سکواش ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے پاکستان آمد کا سلسلہ جاری

منگل 27 ستمبر 2016 17:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 ستمبر - 2016ء) مصر کے عمر عبدالمعید سمیت دیگر ممالک کے 9 غیر ملکی کھلاڑی چیف آف آرمی سٹاف انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچ گئے جبکہ فرانس کے کھلاڑی سمیت ایونٹ میں شرکت کرنے تمام غیر ملکی کھلاڑی ( کل ) بدھ کو پاکستان پہنچ جائینگے۔

(جاری ہے)

پاکستان سکواش فیڈریشن کے حکام کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ میں غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ شروع جاری ہے۔ایونٹ میں شرکت کیلئے اب تک 9 غیر ملکی کھلاڑی پاکستان پہنچ چکے ہیں۔

وقت اشاعت : 27/09/2016 - 17:24:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :