بلی باوٴڈن کے ٹیڑھی انگلی سے آؤٹ دینے کا راز افشاء ہوگیا

منگل 27 ستمبر 2016 17:25

بلی باوٴڈن کے ٹیڑھی انگلی سے آؤٹ دینے کا راز افشاء ہوگیا

ولنگٹن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 ستمبر - 2016ء) شائقین کرکٹ کیلئے نیوزی لیں ڈ کے ایمپائر بلی باوٴڈن کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں، جنہوں نے اپنے منفرد انداز سے بہت شہرت حاصل کی۔ بلی باوٴڈن نے 84 ٹیسٹ، 200 ون ڈے اور 24 ٹی 20 میچز میں فرائض نبھائے۔ باوٴڈن نے 1995ء میں ون ڈے جبکہ 2000ء میں ٹیسٹ ایمپائرنگ میں ڈیبیو کیا تھا۔ یہ بات شاید کم لوگوں کے علم میں ہو کہ بلی باوٴڈن بہت اچھے فاسٹ باوٴلر تھے تاہم جوانی میں ہی انھیں وہ جوڑوں کی بیماری میں مبتلا ہو گئے جس کی وجہ سے انھیں کرکٹ کے کھیل کو خیر باد کہنا پڑا۔

تاہم انہوں نے اپنے پسندیدہ کھیل کو مکمل طور پر خیر باد نہ کہا اور ایمپائر کی حیثیت سے کرکٹ کے میدان میں کارہائے نمایاں سرانجام دیے۔ بلی باوٴڈن اپنی دلچسپ ایمپائرنگ کی وجہ سے شائقین کرکٹ میں بہت مقبول ہوئے۔

(جاری ہے)

ان کا آؤٹ کیلئے ٹیڑھی انگلی اٹھانا، چوکے اور چھکے کیلئے منفرد حرکات نے ایمپائرنگ جیسے مشکل شعبے کو انتہائی دلچسپ بنا دیا تھا۔

لیکن کیا بلی باوٴڈن جان بوجھ کر ٹیڑھی انگلی سے آؤٹ دیتے تھے یا اس کی کوئی اور وجہ بھی تھی؟۔ جیسا کہ ہم آپ کو پہلے ہی بتا چکے ہیں کہ بلی باوٴڈن جوانی کے ایام میں جوڑوں کی بیماری میں مبتلا ہو گئے تھے، اس بیماری کی وجہ سے ان کے ہاتھوں کی انگلیوں پر بہت اثر پڑا اور وہ ٹیڑھی ہو گئیں۔ اسی وجہ سے بلی باوٴڈن جب آؤٹ کا اشارہ کرتے تھے تو قدرتی طور پر ان کی انگلی ٹیڑھی ہو جاتی تھی۔ ہمیں امید ہے کہ یہ تحریر پڑھنے کے بعد آپ کی نظر میں بلی باوٴڈن کی عزت اور بڑھ جائے گی۔

وقت اشاعت : 27/09/2016 - 17:25:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :