چیئرمین پی سی بی ، نجم سیٹھی کی ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز جیتنے پر قومی ٹیم اور مینجمنٹ کو مبارکباد

بدھ 28 ستمبر 2016 13:21

چیئرمین پی سی بی ، نجم سیٹھی کی ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز جیتنے پر قومی ٹیم اور مینجمنٹ کو مبارکباد

لاہور۔28ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 ستمبر۔2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہر یار خان اور پی سی بی ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز 3-0سے جیتنے( کلین سوئپ) کرنے پر قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد ،ہیڈ کوچ مکی آرتھر ،منیجر وسیم باری اور ٹیم کے تمام اراکین کو مبارکبا د دی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ٹیم کے کپتان اور ٹیم مینجمنٹ کے نام اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ورلڈ ٹی ٹونٹی چیمپئن ویسٹ انڈیز ٹیم کو سیریز کے تینوں میچوں میں شکست دیناپاکستانی کھلاڑیوں کی بھرپور محنت اور ٹیم ورک کا نتیجہ ہے ۔ٹیم نے سیریز کے دوران بہترین بیٹنگ ،بولنگ ،فیلڈنگ اور ڈسپلن کا مظاہرہ کیا ۔انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ ٹیم سیریزکے آئندہ میچز میں بھی اپنی پرفارمنس کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے مزید کامیابیاں حاصل کرے گی ۔

وقت اشاعت : 28/09/2016 - 13:21:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :