ٹنڈولکر 2012ء میں ریٹائر نہ ہوتے تو انہیں ون ڈے ٹیم سے ڈراپ کر دیتے :سندیپ پٹیل

بدھ 28 ستمبر 2016 14:33

ٹنڈولکر 2012ء میں ریٹائر نہ ہوتے تو انہیں ون ڈے ٹیم سے ڈراپ کر دیتے :سندیپ پٹیل

ممبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار28 ستمبر۔2016ء ) بھارتی ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر سندیپ پٹیل نے انکشاف کیا ہے کہ اگر 2012 ء میں سچن ٹنڈولکر ریٹائرمنٹ کا اعلان نہ کرتے تو انہیں ون ڈے ٹیم سے ڈراپ کردیا جاتا۔

(جاری ہے)

مراٹھی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے سندیپ پاٹیل کا کہنا تھا کہ ان کی قیادت میں سلیکشن پینل نے 12 دسمبر 2012 ء کو سچن ٹنڈولکر سے ملاقات کرکے مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں پوچھا تو سچن کا کہنا تھا کہ ان کا ابھی ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں تاہم سلیکشن کمیٹی سچن کے بارے میں متفقہ فیصلہ کر چکی تھی ۔

شاید سچن کو بھی سمجھ آئی تھی کہ کیا ہونے والا ہے کیوں جب ان سے اگلی میٹنگ ہوئی تو انہوں نے کہا کہ میں ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائر ہو رہا ہے ۔سندیپ پاٹیل نے انکشاف کیا ہے کہ اگر سچن اس وقت ریٹائرمنٹ کے فیصلے کا اعلان نہ کرتے تو ہم یقیناً انہیں ٹیم سے ڈراپ کر دیتے ۔

وقت اشاعت : 28/09/2016 - 14:33:08