ورلڈ چیمپئن کیخلاف کلین سوئپ شاندار کارنامہ ہے، پاکستان نے سیریز میں بہترین ڈسپلن کا مظاہرہ کیا، ون ڈے اور ٹیسٹ سیریز میں بھی ٹیم کی کامیابی کے لیے دعا گو ہوں،چیئرمین پی سی بی شہریار خان

بدھ 28 ستمبر 2016 17:59

ورلڈ چیمپئن کیخلاف کلین سوئپ شاندار کارنامہ ہے، پاکستان نے سیریز میں بہترین ڈسپلن کا مظاہرہ کیا، ون ڈے اور ٹیسٹ سیریز میں بھی ٹیم کی کامیابی کے لیے دعا گو ہوں،چیئرمین پی سی بی شہریار خان

لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 ستمبر - 2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے ویسٹ انڈیزکے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کلین سوئپ کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان نے سیریز میں بہترین ڈسپلن کا مظاہرہ کیا، ون ڈے اور ٹیسٹ سیریز میں بھی ٹیم کی کامیابی کے لیے دعا گو ہوں۔

(جاری ہے)

پاکستان کرکٹ ٹیم کی ورلڈ چیمپئن ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سوئپ پر چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے ٹیم کو اپنے مبارکباد کے پیغام میں کہا ہے کہ ورلڈ چیمپئن کے خلاف کلین سوئپ کرنا شاندار کارنامہ ہے۔

چیئرمین شہریار خان نے کہا کہ پاکستان ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف بے خوف ہو کر کرکٹ کھیلی۔ گراونڈ میں فیلڈنگ اعلی معیار کی رہی جبکہ سیریز ٹیم نے اچھے ڈسپلن کا بھی مظاہرہ کیا ہے۔شہریار خان نے ون ڈے اور ٹیسٹ سیریز میں بھی ٹیم کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وقت اشاعت : 28/09/2016 - 17:59:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :