آل پاکستان فٹ بال چیلنج کپ ٹورنامنٹ(ہفتہ) پشاورکے قیوم سپورٹس کمپلیکس میں شروع ہوگا

یونٹ میں پاکستان بھر سے12 ٹیمیں شریک ہونگی ،ٹیمیں4 گروپس میں تقسیم

جمعرات 29 ستمبر 2016 18:25

پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 ستمبر - 2016ء) بیس سال کے طویل عرصہ بعد قومی سطح پرآل پاکستان فٹ بال چیلنج کپ ٹورنامنٹ (ہفتہ) ہفتہ سے اکتوبر سے پشاورکے قیوم سپورٹس کمپلیکس میں شروع ہوگا۔منعقد ہونے والے اس ایونٹ میں پاکستان بھر سے بارہ نامی گرامی ٹیمیں شریک ہونگیں جن کوچارمختلف پولز میں تقسیم کیاگیاہے ‘ان خیالات کااظہار خیبرپختونخوا فٹبال ایسوسی ایشن کے صدر اورپاکستان فٹبال فیڈریشن کے نائب صدرسید ظاہر علی شاہ نیخیبرپختونخواسپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن کے پروگرام سپورٹس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

ااس موقع پرصوبائی فٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری باسط کمال ،سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن کے صدرجہانزبب صدیق بھی اس موقع پرموجودتھے انہوں نے کہاکہ کل یکم اکتوبر سے شروع ہونیوالے آل پاکستان چیلنج کپ فٹبال ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے بارہ ٹیمیں پشاور آ رہی ہیں یہ مقابلے پشاور کے قیوم سپورٹس کمپلیکس میں منعقد کئے جارہے ہی‘ انہوں نے کہا کہ پشاور کے عوام کو بیس روزہ مقابلوں سے لطف اندوز ہونے کے بھرپور مواقع ملیں گے ‘ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا فٹبال ایسوسی ایشن ایونٹ پر بیس لاکھ روپے خرچ کررہی ہے جس میں کھلاڑیوں اور آفیشلز کو تمام بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں گی ‘انہوں نے کہا کہ اجلاس میں ٹورنامنٹ کے دوران انٹرنیشنل فٹبالرز کو دعوت دینے کا فیصلہ کیا گیا تا کہ وہ بھی پشاور میں آ کرٹاپ ٹیموں کو ایکشن میں دیکھ سکیں‘انہوں نے بتایا کہ ٹیموں میں پی ٹی وی ‘پی آئی اے ‘کے ای ایس سی ‘اسلام آباد‘پنجاب ‘کے آر ایل ‘پولیس‘فاٹا ‘پی اے ایف ‘ کے الیکٹرک اورخیبرپختونخوا شامل ہیں ان ٹیموں کو چار مختلف گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے ‘انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا فٹبال ایسوسی ایشن ‘پاکستان فٹبال فیڈریشن اور ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس کے اشتراک سے مقابلوں کا انعقاد کررہی ہے ‘ٹیکنیکل اور امپائرنگ کمیٹی ملک ہدایت اور قاضی آصف کی سربراہی میں تشکیل دی گئی ہے ‘ٹیکنیکل کمیٹی میں زاہد الخیر‘شاکر اللہ ‘احمد لالہ جبکہ امپائرنگ کمیٹی میں انور خان‘ امتیاز علی ‘اکرام اللہ اور عابد خان شامل ہیں جبکہ ملک ہدایت اللہ اور قاضی آصف نگرانی کریں گے ۔

وقت اشاعت : 29/09/2016 - 18:25:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :