ٹینس سٹار رافیل نڈال نے نمائشی میچ کے دوران گمشدہ بچی کی تلاش کیلئے میچ روکدیا

جمعرات 29 ستمبر 2016 19:18

ٹینس سٹار رافیل نڈال نے نمائشی میچ کے دوران گمشدہ بچی کی تلاش کیلئے میچ روکدیا

بار سلونا ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 ستمبر - 2016ء) سپین کے ٹینس سٹار رافیل نڈال نے نمائشی میچ کے دوران گمشدہ بچی کی تلاش کیلئے میچ روکدیا ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سپین کے ٹینس سٹار رافیل نڈال ایک نمائشی کھیل میں مصروف تھے کہ اچانک انہیں تماشائیوں میں کچھ افراتفری محسوس ہوئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے دیکھا کہ ایک خاتون پریشانی کے عالم میں اپنی گمشدہ بچی کو تلاش کر رہی ہے اور چلا رہی ہے۔

رافیل نڈال نے فوری طور پر صورتحال کو دیکھتے ہوئے میچ کو روکدیا جس کی وجہ سے تمام لوگ اس خاتون کی طرف متوجہ ہو گئے اور گمشدہ بچی کو ڈھونڈنے میں اس کی مدد کرنے لگے۔ جلد ہی خاتون کو اس کی گمشدہ بچی مل گئی جسے اس نے اسے دیوانہ وار سینے سے لگایا اور رونے لگی۔ بچی ملنے پر اسٹیڈیم میں موجود تماشائیوں نے تالیاں بجائیں۔ بچی کی ماں نے میچ روکنے پر رافیل نڈال کا شکریہ ادا کیا ہے۔

وقت اشاعت : 29/09/2016 - 19:18:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :