ورچوئل یونیورسٹی کے کیمپسزکی ٹیموں کے مابین کرکٹ میچ کا فائنل

جمعہ 30 ستمبر 2016 22:51

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 ستمبر - 2016ء) ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان کے سٹوڈنٹ ویک آف سنٹرل ریجن کے تحت گوجرانوالہ اور فیصل آباد کیمپس کی ٹیموں کے درمیان فائنل میچ پنجاب یونیورسٹی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا گیا۔

(جاری ہے)

گوجرانوالہ کیمپس کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے92 رنز سکور کیے جبکہ فیصل آباد کی ٹیم صرف 70 رنز بنا سکی۔گوجرانوالہ کیمپس کی ٹیم نے پاکستان بھر کے تمام کیمپسز کے مابین ہونے والے سٹوڈنٹ ویک مقابلہ جات کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

وقت اشاعت : 30/09/2016 - 22:51:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :