گرین شرٹس زیاد ہ ون ڈے میچز جیتنے والی دوسری ٹیم بن گئی

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 00:06

گرین شرٹس زیاد ہ ون ڈے میچز جیتنے والی دوسری ٹیم بن گئی

شارجہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار30 ستمبر۔2016ء ) پاکستان نے زیادہ ون ڈے میچز جیتنے والی دوسری ٹیم بننے کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے ۔ شارجہ میں ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلے ون ڈے میں 111رنز سے کامیابی حاصل کرکے پاکستان نے اپنا 455واں میچ جیت کر 454میچز میں فتح یاب رہنے والے بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا ۔

(جاری ہے)

بھارت نے 899میچز میں اتنی کامیابیاں سمیٹیں تھیں جبکہ پاکستان نے 864ون ڈے میچز کھیل رکھے ہیں ۔ عالمی چیمپئن آسٹریلیا نے اب تک 883میچز کھیلے ہیں جن میں سے ریکارڈ547میں اسے کامیابی نصیب ہوئی جبکہ 295میں ہار کا سامنا کرنا پڑا،32میچز نتیجہ رہے اور 9میچز کا کوئی نتیجہ نہ نکل سکا۔

وقت اشاعت : 01/10/2016 - 00:06:17