نوجوان کھلاڑیوں کا مشکل صورتحال میں پرفارم کرنا خوش آئند:اظہر علی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 1 اکتوبر 2016 00:51

نوجوان کھلاڑیوں کا مشکل صورتحال میں پرفارم کرنا خوش آئند:اظہر علی

شارجہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار30 ستمبر۔2016ء ) قو می ون ڈے کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ نوجوان کھلاڑی کا پریشر لیکر پرفارم کرنا خوش آئند ہے۔

(جاری ہے)

ویسٹ انڈیز کیخلاف میچ میں کامیابی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اظہر علی کا کہنا تھا کہ لڑکوں نے بہت محنت کی جس کا صلہ اب انہیں مل رہا ہے ،لگاتار میچز جیتنا ہمارا حوصلہ بڑھا رہاہے ،امید ہے کہ یہ سلسلہ جاری رہے گا۔اظہر علی کا کہنا تھا کہ بابر اعظم اور سرفراز احمد بہت اچھا کھیلے ،287اس وکٹ پر اچھا سکور تھا اور باؤلرز نے بھی پلان کے مطابق گیند کیے،محمد نواز اور حسن علی جیسے نوجوان باؤلر ز کی کاکردگی شاندار تھی،پریشر میں نوجوان کرکٹرز کا پرفارم کرناٹیم کے لیے نیک شگون ہے ۔

وقت اشاعت : 01/10/2016 - 00:51:26