خود کو متحدہ عرب امارات کی پچز کا جلد سے جلد عادی کر نا ہوگا:جیسن ہولڈر

muhammad ali محمد علی ہفتہ 1 اکتوبر 2016 00:51

خود کو متحدہ عرب امارات کی پچز کا جلد سے جلد عادی کر نا ہوگا:جیسن ہولڈر

شارجہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار30 ستمبر۔2016ء ) ویسٹ انڈین کپتان جیسن ہولڈر کا کہنا ہے کہ ہمیں خود کو متحدہ عرب امارات کی پچز کا جلد سے جلد عادی ہونا ہوگا۔

(جاری ہے)

پاکستان کیخلاف پہلے ون ڈے میں شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جیسن ہولڈر کا کہنا تھا کہ پچ سلو تھی اور سٹروک مارنا مشکل تھا تاہم ہمیں بابر اعظم کی بلے بازی سے سیکھنا چاہیئے تھا،ہم نے بہت بری بیٹنگ کی ،ٹاپ 4میں سے کم سے کم دو بلے بازوں کو بڑی اننگز کھیلنا ہوگی ورنہ جیتنا بہت مشکل ہے۔ہولڈر کا مزید کہنا تھا کہ سلیما ن بین اور نارائن ورلڈ کلاس سپنرز ہیں جو باؤلنگ کے ساتھ بیٹنگ میں بھی ٹیم کو فائدہ دے سکتے ہیں۔

وقت اشاعت : 01/10/2016 - 00:51:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :