بھارتی ہاکی ٹیم کے کپتان پی آر سری جیش کی پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 12:58

بھارتی ہاکی ٹیم کے کپتان پی آر سری جیش کی پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی

نئی دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخباریکم اکتوبر۔2016ء )پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی نے سیاستدانوں کے ساتھ بھارتی کھلاڑیوں کے ذہنوں پر بھی خاصے منفی اثرات مرتب کئے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ہاکی ٹیم کے کپتان اور گول کیپر پی آر سری جیش نے پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پڑوسی ملک کو شکست دے کر اپنے مرنے والے فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کرنا چاہتے ہیں۔ سری جیش نے پاکستانی ٹیم کی ذہنی مضبوطی کا اعتراف کرتے ہوئے ایشین چیمپئنز ٹرافی کو ٹارگٹ کرلیا ہے جہاں 23 اکتوبر کو دونوں سابق عالمی چیمپئن آمنے سامنے ہوں گے۔

وقت اشاعت : 01/10/2016 - 12:58:18