بھارت کوپاکستان کے گروپ میں نہ رکھاجائے ‘بی سی سی آئی کی درخواست

بھارت کی حکومت ‘پاکستان کو تنہا کرنے کی حکمت عملی اپنا چکی ہے ‘ انوراگ ٹھاکر

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 13:31

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔۔یکم اکتوبر۔2016ء) بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے صدر انوراگ ٹھاکر نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے درخواست کی ہے کہ بین الاقوامی مقابلوں میں ہندوستان اور پاکستان کو ایک ہی گروپ میں نہ رکھا جائے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق انوراگ ٹھاکر نے کہاکہ یہ بات ذہن میں رکھیے کہ بھارت کی حکومت ‘پاکستان کو تنہا کرنے کی حکمت عملی اپنا چکی ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک میں عوامی جذبات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم آئی سی سی سے درخواست کرتے ہیں کہ بھارت اور پاکستان کو عالمی مقابلوں میں ایک ہی گروپ نہ رکھے۔یاد رہے کہ یہ فیصلہ بی سی سی کے خصوصی جنرل میٹنگ کے دوران کیا گیا۔
وقت اشاعت : 01/10/2016 - 13:31:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :