سعید اجمل نے کشیدگی ختم کرنے کیلئے پاک بھارت کرکٹ کا مشورہ دیدیا

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 14:43

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔۔یکم اکتوبر۔2016ء) قومی آف سپنر سعید اجمل نے کشیدگی ختم کرنے کیلئے پاک بھارت کرکٹ کا مشورہ دیدیا۔

(جاری ہے)

مظفر آباد میں کشمیر سپر لیگ ٹی20کے فائنل میچ کے بعدمیڈیا سے گفتگو میں سعید اجمل کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے مابین پہلے بھی کرکٹ ہوتی تھی ،اب بھی ہونی چاہئے ،دونوں جانب سے محبت کا پیغام دیا جائے تو کشیدگی ختم ہوسکتی ہے ۔ پاکستان اور بھارت کے مابین کرکٹ سے کشیدگی ختم ہوسکتی ہے اور اس سے نہ صرف دونوں ملکوں بلکہ پورے خطے کو فائدہ ہو گا ۔
وقت اشاعت : 01/10/2016 - 14:43:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :