ڈی کوک کی 178 رنز کی طوفانی اننگز، انفرادی طور پر بڑی ون ڈے اننگز کھیلنے والے دوسرے جنوبی افریقن بلے باز بن گئے، کم اننگز میں 11 سنچریاں بنانے والے دوسرے بلے باز کا اعزاز بھی اپنے نام کر لیا، ہدف کے تعاقب میں بڑی اننگز کھیلنے والے دنیا کے چوتھے بلے باز بھی بن گئے

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 15:01

سینچورین ۔ یکم اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔۔یکم اکتوبر۔2016ء) جنوبی افریقن ٹیم کے سٹار اوپننگ بلے باز کوئنٹن ڈی کوک نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے میں شاندار سنچری داغ دی، یہ ان کے کیریئر کی 11 ویں سنچری ہے، کوک انفرادی طور پر بڑی ون ڈے اننگز کھیلنے والے دوسرے جنوبی افریقن بلے باز بن گئے، کم اننگز میں 11 سنچریاں بنا کر دوسرے بلے باز ہونے کا اعزاز بھی حاصل کر لیا جبکہ ہدف کے تعاقب میں بڑی اننگز کھیلنے والے دنیا کے چوتھے بلے باز بن گئے، کوک نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے میں 178 رنز کی طوفانی اننگز کھیل کر یہ کارنامہ انجام دیا۔

(جاری ہے)

پروٹیز کی جانب سے ایک روزہ کرکٹ میں بڑی اننگز کھیلنے کا اعزاز گیری کرسٹن کو حاصل ہے جنہوں نے 188 رنز کی اننگز کھیل رکھی ہے۔ کم اننگز میں 11 سنچریاں بنانے کا عالمی اعزاز ہاشم آملہ کو حاصل ہے جنہوں نے 64 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا تھا جبکہ کوک نے 65 اننگز میں یہ اعزاز حاصل کیا، اس کے علاوہ ہدف کے تعاقب میں بڑی اننگز کھیلنے کا اعزاز شین واٹسن کے پاس ہے جنہوں نے بنگلہ دیش کے خلاف 185 رنز کی اننگز کھیلی تھی، دھونی 183 رنز بنا کر دوسرے اور ویرات کوہلی 183 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
وقت اشاعت : 01/10/2016 - 15:01:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :