اگر امریکہ اور روس اولمپک میں شرکت کرنے سے انکار کر سکتے ہیں تو بھارت بھی چیمپئینز ٹرافی میں پاکستان کیساتھ کھیلنے سے انکار کر سکتا ہے: بی سی سی آئی چیف

muhammad ali محمد علی منگل 4 اکتوبر 2016 21:01

اگر امریکہ اور روس اولمپک میں شرکت کرنے سے انکار کر سکتے ہیں تو بھارت بھی چیمپئینز ٹرافی میں پاکستان کیساتھ کھیلنے سے انکار کر سکتا ہے: بی سی سی آئی چیف

کولکتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔۔04 اکتوبر۔2016ء) بی سی سی آئی چیف کا کہنا ہے کہ اگر امریکہ اور روس اولمپک میں شرکت کرنے سے انکار کر سکتے ہیں تو بھارت بھی چیمپئینز ٹرافی میں پاکستان کیساتھ کھیلنے سے انکار کر سکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کے باعث بھارتی کرکٹ بورڈ میں پیدا ہونے والا بحران شدت اختیار کر گیا ہے۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ کے فیصلے کے باعث بھارت ممکنہ طور پر اگلے برس انگلینڈ میں ہونے والی چیمپئینز ٹرافی میں شرکت سے محروم ہو سکتا ہے۔ اس حوالے سے بی سی سی آئی کے چیف انوراگ ٹھاکر کا بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ اگر امریکہ اور روس اولمپک میں شرکت کرنے سے انکار کر سکتے ہیں تو بھارت بھی چیمپئینز ٹرافی میں پاکستان کیساتھ کھیلنے سے انکار کر سکتا ہے۔ پاکستانی کھلاڑی بھارت کیخلاف میڈیا پر بیانات دیتے ہیں ایسے میں دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ میچز کا ہونا ممکن نہیں ہے۔ بی سی سی آئی چیف کے اس بیان سے قدرے واضح ہو گیا ہے کہ بھارت نے چیمپئینز ٹرافی میں شرکت بھی نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

وقت اشاعت : 04/10/2016 - 21:01:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :