شنگھائی ماسٹرز ٹینس٬ جوکووچ٬ مرے اور تسونگا مینز سنگلز کوارٹرفائنل میں پہنچ گئی

جمعرات 13 اکتوبر 2016 17:36

شنگھائی ماسٹرز ٹینس٬ جوکووچ٬ مرے اور تسونگا مینز سنگلز کوارٹرفائنل میں پہنچ گئی
شنگھائی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء) نوویک جوکووچ٬ اینڈی مرے اور جوویلفریڈتسونگا فتوحات برقرار رکھتے ہوئے شنگھائی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

چین میں جاری ایونٹ میں گزشتہ روز کھیلے گئے تیسرے رائونڈ میں سربین سٹار اور عالمی نمبر ایک جوکووچ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف کینیڈین پلیئر وکٹر کو 6-4 اور 6-4 سے ہرا کر کوارٹرفائنل میں جگہ بنائی٬ برطانوی پلیئر اینڈی مرے نے پائولی کو 6-1 اور 6-3 سے زیر کر کے کوارٹرفائنل کیلئے کوالیفائی کیا٬ فرانس کے جوویلفریڈ تسونگا نے الیگزینڈر کو ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا٬ سپین کے باٹسٹا ایگٹ نے وکٹر ٹرائیکی کو ہرا کر کوارٹرفائنل تک رسائی حاصل کی۔
وقت اشاعت : 13/10/2016 - 17:36:07