معروف ترین ریسلر انڈرٹیکر کی تازہ ترین تصاویر نے مداحوں کو غمزدہ کردیا
محمد علی اتوار 16 اکتوبر 2016 00:04
واشنگٹن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15اکتوبر ۔2016ء ) وقت بڑے بڑوں سورماؤں کی دہشت کو مٹی میں ملا دیتا ہے اور جن کے خوف سے زمین کانپتی ہے وہی انسان ایک وقت پر زمین پر رینگتے نظر آتے ہیں ،ریسلنگ کی دنیا کے مشہور ترین نام انڈرٹیکر سے بچہ بچہ واقف ہے ،ان کی طاقت اور مہارت ریسلنگ کی دنیا میں خوف اور دہشت کی علامت سمجھی جاتی تھی، لیکن وقت نے اس مشہور و معروف ریسلرکیساتھ بھی کچھ ایسا ہی سلوک کیا ہے ، آج ان کی حالت دیکھ کر ان کے پرستار شدید غمزدہ ہیں۔
تفصیلات کے مطابق 3دہائیوں تک ریسلنگ کی دنیا پر راج کرنے والے51سالہ انڈرٹیکر کی کچھ تازہ ترین تصاویر سامنے آئی ہیں جن میں وہ بیساکھیوں کے سہارے چلتے نظر آتے ہیں۔ ان میں ایک تصویر سٹار بکس ریسٹورنٹ میں بنائی گئی جہاں وہ بیساکھیوں کے سہارے مشکل سے کھڑے نظر آتے ہیں،انڈرٹیکر کی یہ تصاویر سامنے آنے کے بعد ان کے پرستاروں کو اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آرہا کہ طاقت اور دہشت کی علامت رہنے والا یہ سپرسٹار آج چلنے پھرنے سے بھی معذور ہے ۔(جاری ہے)
Recent photo of #TheUndertaker on crutches. #WWE #Raw #Smackdown #Undertaker #Wrestlemania pic.twitter.com/lWCDSUhDbj
— Pro Wrestling & MMA (@ProWrestlingWW) October 12, 2016
Another photo of The Undertaker. You can see the crutches in his trunk which tells you it's his. I hope he heals up soon. pic.twitter.com/teU8Lz0Axu
— Zack Lethal (@TheZackLethal) October 12, 2016
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
ویسٹ انڈیزویمنزکرکٹ ٹیم کے خلاف پاکستانی ویمنزکرکٹ ٹیم کی مایوس کن کارکردگی، نئی کمیٹی قائم
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری، جمعہ کو واحد میچ میں مانچسٹر سٹی اور برائٹن اینڈ ہوو البیون کی ٹیمیں نبرد آزما ہوں گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
انڈین پریمیئر لیگ ،دہلی کیپٹلز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد گجرات ٹائٹنز کو4رنز سے ہرادیا
-
قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے عبداللہ زمان فائنل میں پہنچ گئے، ریان زمان سیمی فائنل ہار گئے
-
ریکارڈ ساز ایتھلیٹ یوسین بولٹ آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کیلئے سفیر مقرر